آزاد کشمیر انتخابات میں دو پریزائیڈنگ افسر گرفتار

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کوٹلی میں دو پریزائیڈنگ افسران کو معطل کر کے گرفتار کر لیا کیونکہ وہ پولنگ اسٹیشن کے بجائے نجی رہائش گاہ گئے تھے؛ ان کی جگہ نئے افسران تعینات کر دیے گئے۔

کوٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کوٹلی کے دو پریزائیڈنگ افسروں کو پولنگ سٹیشن پہنچنے کے بجائے نجی رہائشگاہ جانے پر معطل کر کے حراست میں لے لیا جبکہ ریٹرننگ افسروں نے پولنگ بیگ اپنی تحویل میں لے کر اُن کی جگہ نئے افسر تعینات کر دیے۔

آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ سق پریزائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن پہنچنے کے بجائے نجی رہائش گاہ چلے گئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن کے عملے نے اُن کیی رہاش گاہوں پر پہنچ کر اُن سے پولنگ بیگ اپنی تحویل میں لیے اور اُنہپیں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں پریزائیڈنگ افسران کو معطل کر کے اُن کی جگہ دو نئے پریزائیڈنگ افسر تعینات کیے اور اُنہیں پولنگ سٹیشنوں پر روانہ کر دیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے پریزائیڈنگ افسروں کے خلاف انتخابی قوانین کے تحت کارروائی کی جاری ہے، انتخابی عمل میں غفلت یا بےضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پولنگ کا عمل شفاف، غیرجانبدار اور بلاتعطل جاری رکھا جائے گا جس کے کیلئے ہرممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پہلے مرحلے میں آج میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 46