کیا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی روحانی رہنما کے قدم چھوئے؟

برکس 2026 سربراہی اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے ایک بھارتی روحانی رہنما کے پاؤں یا گھٹنوں کو چھو کر آشیرواد لیا۔ فیکٹ چیک میں یہ دعویٰ غلط اور گمراہ کن ثابت ہوا ہے









