حکومتی کارکردگی جانچنے کے وزیرِاعظم آفس سسٹم (پی ایم او ایس) کے جلد نفاذ کی ہدایت
دفترِ وزیراعظم سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کے زیرِ صدارت وفاقی سیکرٹریوں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پی ایم او ایس کے جلد از جلد نفاذ کی ہدایت جاری کر دی گئی، سیکرٹریوں کو اپنی متعلقہ وزارتوں کا ڈیٹا آئندہ ہفتے اکھٹا کر کہ اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا گیا۔

وزیراعظم آفس میں ہونے والے اِس اجلاس میں ہی ایم او ایس کو ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو وفاقی حکومت میں حقیقی وقت کی نگرانی، بین الوزارتی ہم آہنگی اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کی خدمات انجام دے گا۔
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (پی ڈی اے) کی تکنیکی ٹیم نے شرکاء کو بتایا کہ ابتدائی تکنیکی اصلاحات مکمل ہوچکی ہیں اور پلیٹ فارم اب بہترین طریقے سے کام کر رہا ہے۔
احد چیمہ نے اِس نظام کو حکومت چلانے کے لیے انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سست انسانی فالو اپ کے روایتی طریقہ کار کو ختم کر کے ایک مربوط ڈیجیٹل نظام کے ذریعے براہِ راست مانیٹرنگ، فوری فیڈبیک، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور ادارہ جاتی رابطہ ممکن بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام سے وزیراعظم آفس کی طرف سے سونپے گئے کاموں کی حقیقی وقت میں نگرانی، اُن میں بروقت مداخلت اور رکاوٹوں کے تیز اازالے اور حکومتی فیصلوں کے نفاذ کو بہتر بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔
احد چیمہ نے تمام وفاقی سیکرٹریوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی وزارتوں کے اکثریتی ڈیٹا کو پی او اہم ایس پر اپ لوڈ کریں اور پلیٹ فارم پر مقرر کردہ کاموں کا جائزہ اور نگرانی ہر سیکرٹری کو روزانہ دو بار کرنی چاہیے۔
سیکرٹریوں نے پلیٹ فارم کی تیاری پر دفترِ وزیراعظم اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ آنے والے ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں نئے سسٹم کے ساتھ کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ آپریشنل مسائل کے فوری حل کے لیے وزیرِاعظم کے دفتر اور پی ڈی اے کے ساتھ مکمل رابطے میں رہا جائے گا۔