پٹرولیم قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ، ہفتے میں صرف چار دن کام ہو گا

کیا حکومت پٹرول بچاؤ مہم کے تحت سمارٹ پٹرولیم لاک ڈاؤن کرنے جا رہی ہے؟ لاہور (جاوید اقبال سے) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے حکومت نے ملک بھر میں چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کیا حکومت پٹرول بچاؤ مہم کے تحت سمارٹ پٹرولیم لاک ڈاؤن کرنے جا رہی ہے؟ لاہور (جاوید اقبال سے) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے حکومت نے ملک بھر میں چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اِس سلسلے میں 14 ستمبر 2026ء کو ہونے والے اجلاس کے میٹنگ منٹس کے مطابق نئے فیصلے کے تحت سرکاری اور نجی دفاتر، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہفتے کے سات میں دنوں میں سے صرف چار روز کام ہو گا جبکہ باقی تین دن ادارے بند رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہم فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ایندھن کے اخراجات کم کرنے اور حکومتی و ادارہ جاتی وسائل کی بچت کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو نئے شیڈول کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ حتمی سرکاری نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے نظام کے تحت بعض ملازمین کو مختلف دنوں میں دفاتر آنا ہوگا جبکہ بعض ملازمین گھروں سے کام کریں گے تاہم اِس حوالے سے حتمی طریقہ کار کا تعین متعلقہ محکموں کی طرف سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ اداروں کو نیا کام کرنے کے اوقاتِ کار تیار کرنے اور مزید ہدایات کا انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد قومی سطح پر توانائی و مالی وسائل کی بچت کرنا ہے۔ حتمی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نئے ورکنگ شیڈول اور ملازمین کی حاضری سے متعلق تفصیلی ضابطہ کار بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1511