رجسٹرڈ مزدوروں کیلئے راشن کارڈ پروگرام کی توسیع کی منظوری

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مالی سال 2026-27 کے لیے رجسٹرڈ مزدوروں کے رشَن کارڈ پروگرام میں توسیع اور اضافی 43.2 ارب روپے کی منظوری دے دی، رجسٹریشن بڑھائی جائے گی۔

لاہور(مانیٹنگ ڈیسک)پ نجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے آئندہ مالی سال کے لیے رجسٹرڈ مزدوروں کے راشَن کارڈ پروگرام کو جاری رکھنے اور اُس کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے اضافی 43.2 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے زیرِ صدارت اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز راشَن کارڈ پروگرام کے تحت اب تک 12 لاکھ رجسٹرڈ مزدوروں کو 28 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں رجسٹرڈ مزدوروں کی تعداد 14 لاکھ کی ریکارڈ سطح سے زیادہ ہو چکی ہے جس میں سے 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ مزدوروں کو راشن کارڈ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

حکام نے کہا کہ کم و بیش پانچ ہزار کارڈز کی پرنٹنگ جاری ہے۔ واضح تہے کہ راشن کارڈ کے ذریعے مستفیدین کو ہر ماہ تین ہزار روپے دیے جاتے ہیں تاکہ وہ بنیادی اشیائے خوردونوش خرید سکیں، خریداری کی سہولت صوبے بھر کے 62 ہزار سے زائد رجسٹرڈ دکانداروں پر دستیاب ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کرنے والے ایک الکھ سے زائد مزدور بھی راشن کارڈ سکیم سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ بریفنگ میں شرکاء کو منصوبے کی موجودہ مالی اور آپریشنل حیثیت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر مزدور اور محنت کش کی مالی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں اقدامات جاری رہیں گے۔ اُنہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ رجسٹرڈ مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ مزید افراد اس سکیم کے فوائد حاصل کر سکیں۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 46