کویت کی توثیق کے بعد پاکستان اور کویت کا دفاعی شراکت داری مضبوط کرنے کا عہد

کویت کی توثیق کے بعد پاکستان اور کویت نے دفاعی تعاون کو بڑھانے کا اعلان کیا؛ کویتی وزیرِ خارجہ کے اسلام آباد دورے میں علاقائی سیکیورٹی، تربیت، مشترکہ مشقیں اور اقتصادی شراکت داری زیرِ بحث آئیں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور کویت نے کویتی پارلیمان کی حالیہ توثیق کے بعد اپنے دفاعی تعاون کو بڑھانے کا عزم کا اظہار کیا ہے ، یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جارّاح جابر الاحمد الصباح پاکستان کے دورے کے دوران اسلام آباد میں موجود ہیں۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جارّاح جابر الٰاحمد الٰالصباح نے پاکستان کے دورے کے دوران علاقائی سکیورٹی، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔ بیان کے مطابق شیخ الصباح نے اسلام آباد میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ فوجی قیادت علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

دفترِ خارجہ نے بتایا کہ جون 2023ء میں دستخط ہونے والا دونوں ملکوں کا دفاعی تعاون کا معاہدہ کویت کی حالیہ توثیق کے بعد اب عملی سطح پر وسیع کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ معاہدہ فوجی تربیت و تعلیم، مشترکہ مشقیں، ماہرین کے تبادلوں اور دیگر باہمی طور پر متفقہ شعبوں میں تعاون کا جامع ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ یہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان طویل المدتی دفاعی شراکت داری میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

یہ پیشرفت اُسوقت سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان تازہ تصادم نے خلیج کی سکیورٹی کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا ہے، امریکی سکیورٹی رکھنے والے کویت سمیت چند خلیجی ممالک ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنے ہیں اور اِس کے بعد سے خلیجی ممالک کی طرف سے دفاعی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ ہفتوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی والے کردار میں نمایاں کوششیں کیں جن کے نتیجے میں اسلام آباد میں 14 نکاتی مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط کیت گئے۔ اِس کے تحت عبوری جنگ بندی اور ایران کے ایٹمی پروگرام، پابندیوں کے نرمی اور بحری تحفظ پر مذاکرات کے لیے 60 روزہ فریم ورک قائم کیا گیا تھا تاہم اس ماہ دونوں اطراف سے عسکری حملوں کی ازسرِ نو شروعات کے بعد عمل پر دباؤ پڑ گیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے بتایا کہ شیخ الصباح نے نائبِ وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی بات چیت کی اور دونوں طرف نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، لیبر، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، صحت، کان کنی اور دفاع سمیت وسیع شعبوں میں تعاون کو مزید منظم کرنے پر اتفاق کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شیخ الصباح نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں خطے اور علاقائی سکیورٹی کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور مزید مظبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس ہی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ مہمان نے پاکستان کی خطے میں امن و استحکام کے لیے مستقل حمایت کی قدر کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کویت کے لئے پاکستان کی وابستگی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اَمن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ ویژن رکھتے ہیں۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 46