لاہور (سٹاف رپورٹر ) لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ کے محلہ اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث ایک اور المناک سانحہ اپس وقت پیش آیا جب وہ خالی پلاٹ میں کھڑے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 3 سالہ فہد ولد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
اہلِ محلہ کے مطابق بچہ اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے خالی پلاٹ میں جمع ہونے والے گہرے پانی کے جوہڑ میں جا گرا کچھ دیر تک بچہ نظر نہ آنے پر والدین نے تشویش کے عالم میں تلاش شروع کی اور اسے پانی سے مردہ حالت میں نکالا گیا۔




