کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے ایک ملین گھروں کی تجدید کاری کیلئے نمایاں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

کارنی نے ایک ملین گھروں کی تجدید کاری کیلئے نمایاں سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جس سے توانائی کے اخراجات اور آلودگی میں کمی ہوگی۔

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیرِعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ نئی سرمایہ کاری سے ایک ملین گھروں کی تجدید کاری ہو گی اور اِس سے توانائی کے اخراجات اور آلودگی میں کمی متوقع ہے۔

وزیرِاعظم کارنی کے اعلان کردہ اِس نئے پروگرام کے مطابق دو ارب کینیڈین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملک بھر میں ایک ملین (10 لاکھ) گھروں کی تجدید کاری کی جائے گی۔ اس سرمایہ کاری سے توانائی کے اخراجات اور آلودگی میں کمی کی توقع ہے کیونکہ اِس کے تحت گھروں میں الیکٹرک ہیٹ پمپ کی تنصیب کو یقینی بنانا ہے۔ اِس سے گھریلو توانائی اور ہیٹنگ کے اخراجات کم کیے جا سکیں گے۔

پروگرام کے تحت ہر گھر کے مالکان کو ہیٹ پمپ کی خریداری کے لیے 10 ہزار کینیڈین ڈالر تک کی گرانٹ یا ریبیٹ دی جائے گی جبکہ اپارٹمنٹ کی عمارتوں کے دو لاکھ 80 ہزار یونٹس کو بھی آئندہ آٹھ سالوں میں بہتر بنایا جائے گا۔ اِس سکیم کے تحت گرانٹ یا ریبیٹ کی منظوری 24 گھنٹوں کے اندر دی جائے گی تاکہ لوگ خراب ہونے والے فرنس یا ہیٹنگ سسٹمز کو جلدی تبدیل کر سکیں۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 2747