بانی پی ٹی آئی کی بہن سے ملاقات کے بعد ملک دشمن بیانیہ بنائے جانے پر ملاقاتیں معطل کی گئیں، عطاء تارڑ

جیل میں بہن سے ملاقات کے بعد ملک دشمن بیانیہ سامنے آنے پر ملاقاتیں بند کر دی گئیں؛ بعد میں سیاسی گفتگو نہ کرنے کی شرط پر اجازت دی گئی لیکن خلاف ورزی پر دوبارہ معطلی عمل میں لائی گئی۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اطلاعات عظاء تارڑ کا جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں کہنا تھا کہ جیل میں ایک بہن کی ملاقات کے بعد ملک دشمن بیانیہ سامنے آیا جو بھارتی میڈیا پر بھی نشر ہوا، جس کے بعد ملاقاتیں بند کر دی گئیں اور بعد میں شرط کے ساتھ دوبارہ اجازت دینے کے بعد خلاف ورزی پر ملاقاتیں پھر معطل کر دی گئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن سے ملاقات کے بعد ملک دشمن بیانیہ سامنے آیا جسے بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ جیل انتظامیہ نے اِس واقعے کے بعد ملاقاتیں کو بند کر دیں۔ بعد ازاں ملاقاتوں کی اجازت اِس شرط پر دی گئی کہ سیاسی گفتگو نہیں کی جائے گی لیکن جب اس شرط کی بھی خلاف ورزی کی گئی اور بانی کی بہنوں نے باہر آ کر سیاسی گفتگو کی جس کے بعد ملاقاتیں دوبارہ بند کر دی گئیں۔

اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ملاقاتوں پر عائد پابندی اور بعد میں عارضی شرط کے نفاذ کا مقصد کسی بھی قسم کی سیاسی گفتگو یا بدنام کن مواد کی ترسیل کو روکا جانا تھا۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 2757