کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شوہر نے اپنی 14 سالہ بیوی پر تیزاب پھینک کر موقعے سے فرار ہو گیا۔
ابراہیم حیدری میں شوہر ذیشان اپنی کم عمر بیوی نسیمہ کو مارتا تھا اور گھریلو جھگڑے پر اُس نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔
یہ واقعہ کم عمری کی شادی کا بھی ہے کیونکہ نسیمہ سے جب سول ہسپتال کے برن وارڈ میں رپورٹروں نے اُس کی عمر پوچھی تو اُس کا کہنا تھا کہ اُس کی عمر 14 سال ہے تاہم اُس کے والد اکبر نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کی عمر 19 سال ہے۔
والد کے مطابق بچی کو اُس کی درست عمر معلوم نہیں ہے، ذیشان اور بیٹی نے محبت کی شادی کی تھی اور اِن کا نکاح بھی ذیشان ہی کے گھر پر ہوا تھا تاہم شادی کے بعد سے دونوں میں جھگڑا رہتا تھا۔
نسیمہ کے والد نے پولیس سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس نے ملزم کی والدہ اور بہن کو حراست میں لے لیا تھا۔



