لمحہ نیوز درست، ذمہ دار اور قابلِ اعتماد صحافت پر یقین رکھتا ہے۔ اس کے باوجود اگر کسی شائع شدہ خبر میں قابلِ تصدیق factual غلطی کی نشاندہی ہو، نئی مستند معلومات سامنے آئیں، یا کسی متعلقہ فریق کو اپنا مؤقف پیش کرنا ہو، تو وہ لمحہ نیوز سے رابطہ کر سکتا ہے۔
غلطی کی نشاندہی
اگر آپ کو لمحہ نیوز پر شائع ہونے والی کسی خبر میں کوئی factual غلطی نظر آئے تو براہِ کرم ممکنہ حد تک درج ذیل معلومات فراہم کریں:
- متعلقہ خبر کا لنک
- ممکنہ غلطی کی واضح نشاندہی
- درست معلومات یا متبادل مؤقف
- اگر ممکن ہو تو supporting document، سرکاری ریکارڈ یا معتبر حوالہ
ہمارا طریقۂ کار
تصحیح کی درخواست موصول ہونے کے بعد ادارتی ٹیم دستیاب معلومات، شواہد اور متعلقہ ذرائع کا جائزہ لے سکتی ہے۔
اگر غلطی قابلِ تصدیق ہو تو ضرورت کے مطابق:
- خبر کو درست کیا جا سکتا ہے
- نئی معلومات شامل کی جا سکتی ہیں
- وضاحت شامل کی جا سکتی ہے
- headline یا متعلقہ factual detail درست کی جا سکتی ہے
- خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے
حقِ جواب
اگر کسی خبر میں آپ، آپ کے ادارے یا کسی ایسے معاملے کا ذکر ہو جس سے آپ براہِ راست متعلق ہوں، تو آپ اپنا مؤقف یا حقِ جواب فراہم کر سکتے ہیں۔
حقِ جواب موصول ہونے کے بعد اس کی مطابقت، authenticity، متعلقہ خبر سے تعلق اور دستیاب شواہد کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
جہاں مناسب ہو، متعلقہ مؤقف کو خبر میں شامل، اپ ڈیٹ یا الگ وضاحت کے طور پر شائع کیا جا سکتا ہے۔
تصحیح کا اصول
لمحہ نیوز کے نزدیک کسی قابلِ تصدیق غلطی کی تصحیح ادارتی کمزوری نہیں بلکہ صحافتی ذمہ داری اور عوامی اعتماد کا حصہ ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ قارئین تک درست، مکمل اور سیاق و سباق کے ساتھ معلومات پہنچیں۔
رابطہ
تصحیح، وضاحت یا حقِ جواب کے لیے:
Email:
[lamhalive@gmail.com]
درخواست ارسال کرتے وقت متعلقہ خبر کا لنک اور ضروری تفصیلات شامل کریں تاکہ معاملے کا مؤثر جائزہ لیا جا سکے۔
لمحہ نیوز — پہلے تحقیق، پھر خبر
