پب جی موبائل ورلڈ کپ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن

4Thrives Walee نے PMWC 2026 پیرس میں گروپ A ٹاپ کر کے براہِ راست گرینڈ فائنلز میں جگہ بنائی اور عالمی مقابلے میں 6th Position حاصل کر کے پاکستان کی نمائندگی کی۔

پاکستان کی ٹیم نے یرس میں ہونے والے پب جی موبائل ورلڈ کپ 2026ء بطور گرینڈ فائنسلسٹ چھٹی پوزیشن حاصل کی، گروپ اے میں پہلے مقام پر رہ کر براہِ راست گرینڈ فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا۔ ٹیم نے تین روزہ فائنل مقابلوں میں دنیا کی بہترین لائن اپس کے خلاف ملک کی نمائندگی کی۔

پیرس میں منعقدہ PMWC 2026 میں 4Thrives Walee کا سفر شاندار رہا اور ٹیم نے عالمی اسٹيج پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ گروپ اسٹيج میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد وہ گروپ A کی سربراہی کرتے ہوئے براہِ راست گرینڈ فائنلز میں پہنچ گئی۔

گرینڈ فائنلز تین روزہ سخت مقابلوں پر مشتمل تھے جن میں دنیا بھر کی مضبوط PUBG MOBILE ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔ اگرچہ عالمی چیمپئن شپ کا تاج کسی اور ٹیم کے سر گیا، 4Thrives Walee نے 6th Position پر رہ کر ایک نمایاں مقام حاصل کیا اور گرینڈ فائنلز تک پہنچ کر پاکستانی ای اسپورٹس کی بڑھتی ہوئی قوت کا ثبوت دیا۔

Walee کے ترجمان وقاص رمضان نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی ٹیم کی کوششوںپر پورے پاکستان کو فخر کرنا چاہئے کیونکہ اُنہوں نے دنیا کی بیترین ٹیم کے ساتھ مقابلہ کیا اور اپنے گروپ میں سب سے بہتر پرفارم کرتے ہوئے فرینڈ فائنلز میں پہنچی، عالمی کپ چیتنا خواب تھا تاہم اس ٹائٹل پر بھی کوشیاں منائی جانی چاہئیں، یہ ابھی شروعات ہے مایابیوں کے اُس سفر کی جو ٹیم آئندہ طے کر سکتی ہے۔

ٹیم کے کھلاڑی فلک نے بھی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پیرس آئی اِس لیے تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ پاکستان بھی سٹیج پر ہے، ہر کوئی ٹڑافی جیتنا چاہتا ہئے لیکن جو کچھ جیت لیا گیا ہے وہ بھی بہت ہے پاکستانی ٹیم کے فخر کرنے کے لیے، ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گرینڈ فائنلز میں پہنچی، اِس تجرنے نے ٹیم کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا،دوبارہ زیادہ بہتر ٹیم کے طور پر واپس آئیں گے۔

ماخذ کے مطابق، 4Thrives Walee کی پیرس میں کارکردگی نے نہ صرف ٹیم کو عالمی سطح پر نمایاں کیا بلکہ پاکستان کے نوجوان گیمنگ اور ای سپورٹس کمیونٹی کے امکانات کو بھی تقویت دی۔ Walee کی جانب سے 4Thrives کے حصول کے بعد یہ کارکردگی کمپنی کے عالمی مواقع پیدا کرنے کے منصوبے کے لیے بھی ایک اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

مقامی مداحوں نے بھی ٹیم کی کوششوں کو حوصلہ افزائی کے ساتھ دیکھا اور پاکستان سے ان کی حمایت جاری رہی۔ 4Thrives Walee اب گرینڈ فائنل تک پہنچنے والی عالمی سطح کی ٹیموں میں شامل ہے اور آئندہ مقابلوں میں مزید کامیابیوں کی امید ہے۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1527