18 اگست 2026 کو لاہور کے نِشات ہوٹل میں منعقدہ ’’آن دی فرنٹ فُٹ، پاکستان‘‘’ ایونٹ میں عالمی پیمنٹ اور ٹریژری پلیٹ فارم سن ریٹ نے پاکستان میں اپنی مقامی آپریشنل موجودگی کا باضابطہ اعلان کیا، جس کا مقصد ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے بین الاقوامی ادائیگی اور فارن ایکسچینج سہولیات فراہم کرنا ہے۔
عالمی ادائیگیوں اور ٹریژری مینیجمنٹ کمپنیسن ریٹ نے منگل کو لاہور کے نِشاط ہوٹل میں منعقدہ لانچ ایونٹ میں پاکستان میں اپنی آپریشنل موجودگی کا باضابطہ اعلان کیا۔ پروگرام میں سینئر بینکنگ لیڈرز، ٹیکنالوجی فاؤنڈرز، ای کامرس آپریٹرز اور ڈیجیٹل بزنس مالکان نے شرکت کی۔
کمپنی نے کہا کہ مقامی ٹیم اور آن دی گراؤنڈ سپورٹ کے ساتھ سن ریٹ پاکستان میں اپنا گلوبل پیمنٹ اور ٹریژری انفراسٹرکچر فراہم کرے گا تاکہ وہ اُن کاروباریوں کی مدد کر سکے جو بین الاقوامی آمدن رکھتے اور سرحد پار آپریٹ کرتے ہیں۔
اِس سہولت سے کاروبار بین الاقوامی ادائیگیاں وصول، فارن ایکسچینج سنبھالنے اور متعدد کرنسیوں میں کام کرنے کے قابل ہوں گے۔ سن ریٹ کے شریک بانی نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد مین ٹیکنالوجی سے متعلق ٹیلینٹ موجود ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ یہاں سے دنیا بھر کو خدمات فراہم کر رہے ہیں، جیسے جیسے یہ کاروبار پھیل رہے ہیں ویسے اُن کی ایسے مالیاتی انفراسٹرکچر کی ضرورت بڑھ رہی ہے جو اُن کی ضروریات کے مطابق کام کر سکے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سن ریٹ کی کوشش رہی ہے کہ وہ عالمی ادائیگیوں کو یقینی بناتے ہوئے کاروباروں کو سرحد پار مالیات کو بہتر انداز میں منظم کرنے میں مددگار ہوتا ہے، کمپنی کی پاکستان آمد دراصل اِس کی ڈیجیٹل معیشت ساتھ طویل مدتی تعاون کا وعدہ ہے اور سن ریٹ مستقبل میں نئے اقدامات کی طرف بڑھتے پاکستان، اُس کے وہ مالیاتی اداروں اور کمپنیاں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہتا ہے۔
کمپنی خاص طور پر اُن کاروباروں کو ہدف بنا رہی ہے جن کی بین الاقوامی آمدنی اور سرحد پار مالی ضروریات ہیں، وہ آئی ٹی اور سافٹ ویئر کمپنیاں، فری لانسرز، ڈیجیٹل ایجنسیاں، ای کامرس اور مارکیٹ پلیس فروخت کنندگان، گیمینگ یا دیگر اقسام کی ٹیکنالوجی کمپنیاں ہیں۔
سن ریٹ کا پلیٹ فارم ملٹی کرنسی پیمنٹ حل اور فارن ایکسچینج سروسز جیسی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے تاکہ کاروباری مالی بہاؤ کو ہموار بنایا جا سکے۔




