پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام کے ذریعے اُن افواہوں کو یکسر رد کر دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ منگنی یا شادی کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے نہ صرف منگنی یا شادی کی تردید کی بلکہ اِسے عوام کی توجہ سانحہ پِمز سے ہٹانے کی سازش قرار دے دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے اُن کی منگنی، شادی اور بات پکی کرا دی تو وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی وہ کسی شہزادی کو جانتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اصل میں یہ سوشل میڈیا تماشہ اصل مسئلے سےعوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اُچھالے جاتے ہیں، ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں 14 بے جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایک وزیر پاکستان کا گورباچوف (سابق روسی صدر جن کے دور میں یو ایس ایس آر کے ٹکڑے ہو گئے تھے اور کئی نئی ریاستوں نے جنم لیا تھا) بننا چاہتا ہے، پاکستان کے 30 ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، خود ایک ہسپتال نہیں سنبھال سکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے واضح موقف اپنایا، یہ فیصلے اسمبلی ہی میں ہوں گے، اُسی اسمبلی میں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب کبھی اُن کے شادی سے متعلق کچھ ہو گا وہ اُن کا خاندان بتا دے گا۔
آڈیو بیان سننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/BBhuttoZardari/status/2094432080281366539
بلاول بھٹو کا یہ بیان اُن افواہوں کے بعد آیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی آسٹریا کی ایک شہزادی سے ہونے جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت اور اُن کے والد آصف علی زرداری اور وہ اپنے خاندان کے ہمراہ اِسوقت آسٹریا میں موجود ہیں۔




