اختیارات کی منتقلی ناگزیر ہے، خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر نئے صوبوں پر دوہرا موقف رکھنے کا الزام

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی ناگزیر ہے اور پی پی پی پر نئے صوبوں کے معاملے میں دوہرا موقف رکھنے کا الزام عائد کیا، جبکہ پی پی پی نے کسی اضافی تقسیم کی مخالفت کی۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پرنئے صوبوں سے متعلق متضاد پالیسی اختیار کرنے کا الزام دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کی منتقلی ناگزیر ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر دیا۔ یاد رہ کہ گزشتہ دن دنوں سے پاکستان میں نئے صوبوں پر بحث زور پکڑتی چلی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نئے صوبوں کی مخالف ہے اور اِس نے سندھ اسمبلی میں سندھ کی تقسیم سے متعلق ایک اور قرارداد منظور کی ہے جبکہ اِس سے قبل بھی کئی بار وہ ایسی قراردادیں منظور کر چکی ہے۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹوں کے حق میں ہے اور اِس کے حق میں آواز اُٹھا رہی ہے۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1515