کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں خواتین کو عملی طور پر بااختیار بنانے کے تاریخی آغاز کر دیا ہے، 600 خواتین نے ویمن انٹرپینورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پیشہ ورانہ تربیت مکمل کی جبکہ اِن میں سے 100 خواتین نے باقاعدہ اپنے کاروبار کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویمن انٹرپینورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام خواتین کو روزگار اور خود کفالت کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔
اس اقدام کی ذمہ داری اور پیشرفت کے حوالے سے وزیرِاعلیٰ کی مُشیر برائے ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی متعلقہ عہدیدار میں شامل ہیں۔ اِس منصوبے کو بلوچستان میں خواتین کے معاشی شمولیت کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے اور اِس سے مقامی سطح پر خواتین کے روزگار اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دکھائی سے سکتا ہے۔



