خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نہ لگایا جائے، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کو مشورہ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ عمرہ کی سعادت پر مبارکباد دی۔

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکمت کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ قیادت وفد نے امیر جمعیت علمائے اسلام و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جا کر اُن سے ملاقات کی اور اُنہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا گورنر راج نہ لگانے کا مشورہ دیا جبکہ حکومتی وفد نے مولانا کو پی ٹی آئی سے ہونے والے مزکرات پر اعتماد میں لیا۔

سرکاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امیر جمعیت علمائے اسلام و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ قومی اسمبلی کی جانب سے شائع بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر نے مولانا فضل الرحمان کو حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

سرکاری تحریری نوٹ میں ملاقات کی مزید تفصیلات یا شرکائے ملاقات کا ذکر نہیں کیا گیا۔ یہ اطلاع نیشنل اسمبلی کے جاری کردہ متن پر مبنی ہے۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 2756