گڈانی سے 74 ارب روپے مالیت کی ایک ہزارکلو خالص آئس برآمد

حکومتِ بلوچستان کے اعلان کے مطابق گڈانی سے 1013 کلو خالص آئس ضبط کی گئی ہے، جس کی مجموعی مالیت 74 ارب روپے بتائی گئی ہے۔ اعلان میں مزید تفصیلات شامل نہیں تھیں۔

کوئٹہ (بیورور رپورٹ) حکومتِ بلوچستان نے منشیات مافیا کے خلاف ’’تاریخی‘‘ کارروائی کرتے ہوئے گڈانی سے 1013 کلو گرام خالص آئس ضبط کر لی جس کی متوقع مالیت 74 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

حکومتِ بلوچستان کے جاری کردہ اعلان کے مطابق اِس کارروائی کو منشیات مافیا کے خلاف ’’تاریخی‘‘ قرار دیا تاہم اِس کارروائی کی تاریخ، عمل میں شامل ایجنسیوں کے ناموں اور گرفتاریوں یا مستقبل کے قانونی اقدامات کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہین کی گئیں۔

گڈانی سے اتنی بڑی مقدار میں خالص آئس کی برآمدگی صوبے اور ملک کے لیے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے تشویش کا باعث ہے۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1515