خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کےبڑھتے واقعات، اَمن و امان کی سنگین صورتحال پر ایمرجنسی کا اعلان، ایوانِ صدر

ایوان صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ پاکستان کا خیبر پختونخوا میں آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کےبڑھتے واقعات اور اَمن و امان کی سنگین صورتحال پر فوری ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایوان صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ پاکستان کا خیبر پختونخوا میں آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کےبڑھتے واقعات اور اَمن و امان کی سنگین صورتحال پر فوری ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اعلامیہ ایوان صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرپاکستان کا خیبر پختونخوا میں آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کےبڑھتے واقعات، امن وامان کی سنگین صورتحال پر ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایوان صدر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری تنصیبات، بنیادی ڈھانچے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشتگرد حملے بڑھے، صوبائی حکومت دہشتگردی اور لاقانونیت کےمؤثر تدارک میں ناکام رہی۔

اعلامیہ کے مطابق صدارتی اعلان آئین کے آرٹیکل 232(1) اور آرٹیکل 234(1) کے تحت جاری کیا گیا،ایمرجنسی کےنفاذ کے ساتھ اعلان کیا گیاکہ صوبائی حکومت موجودہ حالات میں آئین کےمطابق نہیں چلائی جا سکتی۔

ایوان صدر نے کہا کہ گورنرکے پی وفاقی حکومت کے تفویض کردہ صوبائی حکومتی امور انجام دے سکیں گے، صوبائی اسمبلی کےعلاوہ صوبے کےدیگر اداروں، حکام کےاختیارات گورنر استعمال کرسکیں گے، وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا، مشیران، معاونینِ خصوصی، ایڈووکیٹ جنرل اپنےعہدے فوری طور پرچھوڑدیں گے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال،دہشتگردی کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے کے پی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور دہشتگردی کےخلاف جنگ سےکے پی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کےپیش نظرحالات کا جائزہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے وزیرِاعظم کوتجویز دی کہ صدر مملکت کومشورہ دیں کہ صدرمملکت آئینی اختیاراستعمال کریں، صدرمملکت آئینی اختیاراستعمال کریں کرتےہوئے صوبہ کے پی میں ایمرجنسی کا نفاذ کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس ضمن میں وزیرِ اعظم ہاؤس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی۔

اس سے پہلے

فاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اورگورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے اُنہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

کی گئی۔

گریڈ 21 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر شہاب علی شاہ کی خدمات فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

شہاب علی شاہ کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی

نوٹیفکیشن کے مطابق شہاب علی شاہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں گے، آئندہ احکامات تک ہدایت برقرار رہے گی

وفاقی حکومت کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری، گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے لیے ارسال

کر دیا گیا جبکہ بیوروکریسی اور پولیس میں تبادلوں اور تقرریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 2756