پشاور (سٹاف رپورٹر) وارتِ قومی صحت کیے تحت کام کرنے والے ادارے وفاقی ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے پشاور سے حج اور عمرے کے لیے ٹیکے لگوانا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفر پر پابندی 15 اکتوبر سے نافذ کر دی جائے گی۔
پاکستان کے وفاقی ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے صدر ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کے مطابق 15 اکتوبر سے پشاور سے سعودی ویزے پر سفر کرنے والے تما عمرہ اور حج کے مسافروں کو لازمی طور پر ٹیکے کا سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ پشاور کے سول سرجن کے دفتر میں 20 کاؤنٹروں کے ساتھ ایک ٹیکے کا مرکز قائم کیا گیا ہے اور اِس کے ساتھ دو این ای ڈی آر اے سہولت مراکز بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ اس مرکز پر مرد اور خواتین دونوں کے لیے خدمات فراہم کی جائیں گی۔
ڈاکٹر بخاری نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے کم از کم 10 دن پہلے ٹیکہ لگوا لیں تاکہ حج یا عمرہ کی ادائیگی کے لیے کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
ادارے کے مطابق نئی پالیسی سعودی عرب کی حج اور عمرہ کی صحت اور حفاظت کے تقاضوں کے مطابق ہے اور اِس کا مقصد مسافروں کی صحت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عالمی وبائی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ اِس تبدیلی سے پاکستان کے حج و عمرہ کے مسافروں پر براہِ راست اثر پڑے گا کیونکہ اُنہیں مناسب وقت پر ٹیکے لگوانا پڑین گے وگرنہ وہ سفر نہیں کر سکیں گے۔




