لمحہ نیوز کے رپورٹر کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیتالی بیکر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایران کے دورے کے اگلے ہی روز ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال کے علاوہ اَمن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
لمحہ نیوز کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ دو طرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت بھی کی گئی۔
واضح رہے یہ ملاقات اِس پس منظر میں سامنے آئی ہے کہ محسن نقوی حال ہی میں تہران سے واپسی پر تھے جہاں اُنہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ایرانی قیادت سے اہم مذاکرات کیے۔ تہران مذاکرات کو محسن نقوی نے پیشرفت قرار دیا اور اِسی نتاظر میں اِس ملاقات کو بھی انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزارتِ داخلہ حکام کے مطابق اِس ملاقات میں دونوں ممالک کے پولیس افسروں کے باہمی پروگراموں اور ٹریننگ سے متعلق گفتگو کے علاوہ منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی۔




