گریٹ وال موٹرز نے پاکستان او آر اے (5۔ای وی) لانچ کر دی

Great Wall Motors نے پاکستان میں ORA 5 EV لانچ کر دی؛ ایکس فیکٹری قیمت Rs. 8,599,000، بُکنگ کے لیے ابتدائی ادائیگی Rs. 1,700,000۔ 58.3 kWh بیٹری اور WLTP کے تحت 435 کلومیٹر رینج۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گریٹ وال موٹرز نے او آر اے (5۔ای وی) پاکستان میں 6 اگست 2026ء کو باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہےم گاڑی کا ایکس فیکٹری ریٹ 85 لاکھ 99 ہزار روپے رکھا گیا ہے اور اِس کی بُکنگ 17 لاکھ روپے کی ابتدائی ادائیگی سے کرائی جا سکتی ہے۔

چین، نیو زی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، تھائی لینڈ اور دیگر مشرقی ایشیائی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک میں او آر اے۔5 پہلے ہی سے دستیاب ہے۔ پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی گاڑی میں بھی وہی سب کچھ موجود ہے جو عالمی سطح پر پیش کی گئی گاڑی میں موجود ہے۔

اِس کی الیکٹرک پاور ٹرین  اور ماڈل 58.3 kWh بیٹری پیک سے لیس ہے جو ایک چارج پر 435 کلومیٹر تک کی رینج دیتی ہے۔ گاڑی کی الیکٹرک موٹر 201 ہارس پاور اور 260 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے جس کے باعث یہ فرنٹ وہیل ڈرائیو ہیچ بیک 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ قریباً آٹھ سیکنڈ میں حاصل کر لیتی ہے۔

او آر اے۔5 کئی دیگر مقامی ہیچ بیک ماڈلز سے لمبی اور چوڑی ہے جس کے نتیجے میں کیبن میں نشستوں کے لیے کشادگی اور فرنٹ و ریئر دونوں حصوں میں زیادہ جگہ موجود ہے۔

گاڑی اپن تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے جو چین کی دیگر جدید برقی گاڑیوں میں موجود ہیں۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1515