لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے لندن میں کہا کہ یہ کہنا کہ پاکستان میں کرکٹ ختم ہو گئی ہے، ’’غیر معقول‘‘ بات ہے، اُن کی مدتِ صدارت کے دوران ون ڈے رینکنگ کی بہتری، سیریز جیتنے کی تعداد اور کامیابی کی شرح کے اعداد و شمار دیکھ لیں۔
لندن میں بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے واضح انداز میں کہا کہ ملک میں کرکٹ کے زوال کا دعویٰ ’’ناانصافی‘‘ اور ’’غیر معقول‘‘ ہے، اُن کے دورِ صدارت سے قبل ٹیم کی کیا رینکنگ تھی، آج ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پانچویں اور ٹی 20 میں چھٹے نمبر پر ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کہا جو لوگ اُن پر تنقید کرتے ہیں کہ کرکٹ اُن کے آنے سے تباہ ہوئی تو وہ لوگوں کی تنقید پر کان نہیں دھرتے، تنقید کرنے والے کبھی کہتے ہیں کہ اِس کو نکال دو تو کبھی کہتے ہیں اِسے کیو ں کھلایا، تنقید سے وہ نہ کبھی گھبرائیں ہیں نا گھبرائیں گے، اُن کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا۔
محسن نقوی نےکہا تسلیم کرتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکسان کی پرفارمنس بہت خراب ہے لیکن کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھیں، اُن کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا اُنہین بہت دکھ ہے تاہم انگلینڈ میں جو کچھ کیا گیا، وہ ضروری تھا، پرفارمنس کےعلاوہ بھی دیگر کئی معاملات ہیں، وہ فی الحال اُنہیں دیکھ رہے ہیں۔




