(بیجنگ (بیورو رپورٹ) چین سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاض نے بڑھتے ہوئے حوثی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ترکی اور پاکستان کے فوجی دستوں کو سعودی زمین پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کا تدارک کرنے کے مقصد سے ترکی اور پاکستان کے فوجی دستوں کو سعودی سرزمین پر تعینات کرنے کا قدم اٹھایا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اُسوقت سامنے آیا ہے جب سعودی جنگی طیارے حوثی پوزیشنوں پر حملے کر رہے ہیں اور یمنی حکومت کی فورسز پیش قدمی کر رہی ہیں۔
ریاض نے اِس اضافی فوجی مدد کو حوثی گروپ کے وسیع خطرے کے تناظر میں ضروری قرار دیا ہے تاہم رپورٹ میں تعیناتی کی تفصیلات، وقت یا دستوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔
یہ اقدام علاقائی سکیورٹی منظرنامے میں تبدیلی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور اِس میں شریک ممالک یا علاقائی فریقین کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیانات رپورٹ میں شامل نہیں تھے۔




