(ویب ڈیسک) سماء ٹی وی کے مطابق عدالت نے سہیل آفریدی کی گرفتاری کا حکم برقرار رکھا ہے۔
سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس میں عدم حاضری پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 نومبرتک ملتوی کردی۔
پبلک پراسیکیوٹر نے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں کیس میں پولیس کا چالان جمع کرا دیا، چالان میں سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا سمیت دیگر افراد نامزد ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ کیس میں چالان جمع ہوگیا اور ملزمان بھی نامزد ہوگئے اِس لیے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کےتحت این سی سی آئی اے نےمقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ عدالت نے بھی پشاور میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں بھی سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
چالان کے مطابق ملزمان کی تصدیق پنجاب فرانزک لیب اور نادرا کی رپورٹ کے ذریعے کی گئی، دونوں رپورٹس میں ملزمان کے حملہ کیس میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔




