خیبر اور نوشکی کے آپریشنوں میں 32 دہشت گرد ہلاک
پاکستانی فوج نے کہا کہ 29 جولائی 2026 کو خیبر اور نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 32 مشتبہ جنگجو ہلاک ہوئے؛ اس دوران اسلحہ، بارودی سرنگیں اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مربوط انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنوں میں خیبر پختونخوا کے خیبر ضلع اور بلوچستان کے نوشکی ضلع میں مجموعی طور پر 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کہ فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد خیبر ضلع میں مختلف آپریشنوں کے دوران جہنم واصل کیے گئے جبکہ فتنہ الہندوستان کے باقی کے آٹھ دہشت گرد بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سرچ آپریشنوں کے دوران ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اِن کارروائیوں میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئیں جبکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے فالو اپ سرچ جاری ہیں۔
پاکستان طویل عرصے سے دنیا کو بتاتا چلا آ رہا ہے ہے کہ بھارت بالخصوص بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی مدد کرتا ہے اور ملک کے اندر مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرتا ہے۔



