جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے کو وسعت دی جانی چاہئے، صدر شی

چینی صدر شی جن پِنگ نے چینی جدیدیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کی تاکید کی۔

چینی صدر شی جن پِنگ نے چینی جدیدیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کی تاکید کی۔

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی نے چینی جدیدیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مضبوط تعاون فراہم کرنے کی غرض سے جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے کو مسلسل وسعت دینے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

صدر شی کمیونسٹ پارٹی آف چین کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔ اُںہوں نے بدھ اور جمعرات کو بیجنگ میں منعقد ہونے والی جدید مینوفیکچرنگ سے متعلق قومی کانفرنس میں ہدایت کی کہ اعلیٰ معیار کی ترقی اور زیادہ مضبوط سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں، سمارٹ، ماحول دوست اور مربوط ترقی کو فروغ دیا جائے اور ملک کی صنعتی سپلائی چینوں کو زیادہ خود کفیل اور خطرات کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنایا جائے۔

چینی صدر نے جدید مینوفیکچرنگ کو بنیادی ستون بناتے ہوئے جدید صنعتی نظام کی ترقی کو تیز کرنے اور حقیقی معیشت کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1543