نئی پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد آرمینیہ کی حکومت مستعفی، آئینی عمل کے تحت نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی
یریوان: آرمینیا کی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 158 کے مطابق نومنتخب قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے روز باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم نکول پاشینیان نے اس فیصلے کا اعلان اپنے فیس بک لائیو خطاب میں کیا۔ آرمینیا کے آئینی نظام کے تحت نئی پارلیمنٹ کے قیام کے بعد حکومت کا استعفیٰ ایک معمول کا آئینی اور انتظامی عمل ہے، جس کے بعد نئی کابینہ تشکیل دی جاتی ہے۔ اس پیش رفت کا یہ مطلب نہیں کہ آرمینیا کی خارجہ پالیسی یا ایران سے متعلق مؤقف تبدیل ہو گیا ہے، اور نہ ہی امریکہ کی کسی ممکنہ فوجی کارروائی کی حمایت سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے آیا ہے۔




