jawad butt journalist | لمحہ نیوز

Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

کیا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی روحانی رہنما کے قدم چھوئے؟

کیا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی روحانی رہنما کے قدم چھوئے؟ | لمحہ نیوز

برکس 2026 سربراہی اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے ایک بھارتی روحانی رہنما کے پاؤں یا گھٹنوں کو چھو کر آشیرواد لیا۔ فیکٹ چیک میں یہ دعویٰ غلط اور گمراہ کن ثابت ہوا ہے

امریکی جج نے غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے لیے ٹرمپ کے نئے ویزا قوانین روک دیے

امریکی جج نے غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے لیے ٹرمپ کے نئے ویزا قوانین روک دیے | لمحہ نیوز

امریکا میں غیرملکی طلبہ، محققین اور صحافیوں کے لیے ویزا مدت محدود کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی کو وفاقی عدالت نے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ بوسٹن کے وفاقی جج ایف ڈینس سیلر نے 14 ستمبر کو حکم جاری کیا، جس کے بعد محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی نئی پالیسی 15 ستمبر سے نافذ نہیں ہوسکے گی

ٹرمپ نے ‘آل اِن سمٹ’ کے دوران نیویڈیا کے ہوانگ کو فون پر کہا AI دوڑ میں امریکا پیچھے نہیں ہٹے گا

ٹرمپ نے ‘آل اِن سمٹ’ کے دوران نیویڈیا کے ہوانگ کو فون پر کہا AI دوڑ میں امریکا پیچھے نہیں ہٹے گا | لمحہ نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے خلاف بڑھتی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو (اے آئی) کی دوڑ میں پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔ لاس اینجلس میں جاری (آل اِن سمٹ) کے دوران ٹرمپ نے(اینویڈیا) کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کو براہِ راست فون کیا اور لائیو پروگرام میں ان سے گفتگو کی، جس نے تقریب کو فوری طور پر عالمی ٹیکنالوجی بحث کا مرکز بنا دیا

چین نے شہریوں کا بیرونِ ملک سفر سخت کردیا؛ ٹیکنالوجی ماہرین پر خصوصی نظر

چین نے شہریوں کا بیرونِ ملک سفر سخت کردیا؛ ٹیکنالوجی ماہرین پر خصوصی نظر | لمحہ نیوز

چین نے قومی سلامتی، صنعتی تحفظ اور حساس ٹیکنالوجی کے دفاع کے نام پر اپنے شہریوں کے بیرونِ ملک سفر سے متعلق نئے سخت ضوابط نافذ کردیئے ہیں۔ 15 ستمبر 2026 سے نافذ ہونے والے نئے قوانین کے تحت چینی حکام کو مخصوص حالات میں شہریوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کرنے کے وسیع اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔

امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے)میں سب سے بڑی تنظیمی تبدیلی لائی جا رہی ہے

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (NSA) میں سب سے بڑی تنظیمی تبدیلی , ڈائریکٹر جنرل جوشوا رڈ | لمحہ نیوز

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) اپنی کم از کم ایک دہائی میں سب سے بڑی تنظیمی تبدیلی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق این ایس اے ڈائریکٹر جنرل جوشوا رڈ نے ادارے کے مشن کو بدلتی ہوئی عالمی سلامتی کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے پانچ نئے مشن سینٹرز بنانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

ایران کا امریکی اڈے پر درست نشانہ کیسے؟؟؟ چینی سیٹلائٹ پر سوالات اُٹھ گئے

ایران کا امریکی اڈے پر درست نشانہ کیسے-** چینی سیٹلائٹ** پر سوال | لمحہ نیوز

ایران کے 17 جولائی کے بیلسٹک میزائل حملے نے نہ صرف اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی پر سوال اٹھایا بلکہ ایران کی طویل فاصلے تک درست نشانہ لگانے کی صلاحیت اور ممکنہ بیرونی انٹیلی جنس معاونت کا نیا معاملہ بھی سامنے آگیا ہے

اسرائیلی بستیوں کے معاملے میں کریمیا جیسا رویہ اختیار کیا جائے، یورپی یونین

اسرائیلی بستیوں کے معاملے میں کریمیا جیسا رویہ اختیار کیا جایے – یورپی یونین | لمحہ نیوز

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے اسرائیلی مقبوضہ علاقوں میں قائم بستیوں کے معاملے پر ایک غیرمعمولی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کو ان بستیوں کے ساتھ وہی اصول اپنانا چاہیے جو اس نے روس کے زیرِقبضہ کریمیا کے معاملے میں اختیار کیے ہیں۔ کالاس کے مطابق اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی ایک ’’اصولی مؤقف‘‘ ہوگا