حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کر دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف پیسے 35 کمی کر دی جس کے بعد اِس کی قیمت 316 روپے 15 پیسے ہو گئی۔ حکومت نے 20 جولائ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف پیسے 35 کمی کر دی جس کے بعد اِس کی قیمت 316 روپے 15 پیسے ہو گئی۔
حکومت نے 20 جولائی 2026ء کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری ترمیم کا اعلان کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے 71 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جس کی اِس کی نئی قمیت 354 روپے 35 پیسے ہو گئی۔ نظر ثانی شدہ نرخ فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے اور آئندہ سرکاری قیمت کے جائزے تک نافذ رہیں گے۔
پیٹرول میں معمولی کمی ذاتی گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے لیے نہ ہونے کے برابر ریلیف فراہم کرے گی جبکہ اِس کے برعکس ڈیزل کی قمیت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ماہرینِ اقتصادیات کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھا سکتا ہے جس کا بالآخر اثر پورے ملک میں ضروری اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت پڑ سکتا ہے۔



