دہشت گردی کے خلاف ‘ہارڈ اسٹیٹ’ کا اعلان، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک پیغام

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو ایک "ہارڈ اسٹیٹ" کے طور پر کام کرنا ہوگا، جہاں دہشت گردوں اور ان کے سہ

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو ایک “ہارڈ اسٹیٹ” کے طور پر کام کرنا ہوگا، جہاں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی آئینی اور سکیورٹی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گرد نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کرے گی، قانون کی عملداری یقینی بنائے گی اور قومی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں اور آپریشنز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک جبکہ 42 شہری، پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں اس بات کی متقاضی ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھی جائے، جبکہ ریاست اور سکیورٹی ادارے اس مقصد کے لیے مکمل طور پر متحد ہیں۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 232