عوام کے لیے بڑی خوشخبری! تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول بھی سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی حملوں میں وقفے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئی ہیں، جس سے پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لیے بڑی معاشی راحت کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں یہ کمی برقرار رہی تو آئندہ جائزے میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے، جس سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ عالمی قیمتوں، روپے کی قدر اور حکومتی پالیسی پر منحصر ہوگا۔




