ایران جنگ کے اثرات، برطانیہ میں ایندھن چوری کے واقعات میں 20 فیصد اضافہ

لندن: امریکہ۔ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برطانیہ میں فیول چوری کے واقعات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صنعتی اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ

لندن: امریکہ۔ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برطانیہ میں فیول چوری کے واقعات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صنعتی اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کے پٹرول پمپس سے روزانہ تقریباً دو لاکھ پاؤنڈ مالیت کا ایندھن بغیر ادائیگی کے لے جایا جا رہا ہے۔ پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پہلی بار چوری کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، جس کے پیش نظر نگرانی کے جدید نظام اور سکیورٹی اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ رجحان جاری رہا تو اس کے اخراجات بالآخر صارفین پر مزید مہنگے ایندھن کی صورت میں منتقل ہو سکتے ہیں۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 232