واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور ایران نے گذشتہ دو راتوں سے ایک دوسرے کے اہداف پر حملے نہیں کیے جس کے باعث پیر کی صبح عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی ابتدائی ٹریڈنگ میں قیمت قریباً پانچ فیصد گِر کر 92 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔
ماہرین کے مطابق جنگ میں دو روزہ وقفے نے تیل کی عالمی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈالا جو چند روز قبل 100 ڈالر تک پہنچ چکی تھیں۔




