عراق کو جنگ سے دور رکھو، مقتدیٰ الصدر کا ملیشیاؤں کو سعودی عرب پر حملے روکنے کا دوٹوک پیغام

بغداد: عراق کے بااثر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے ایران نواز مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں "باغی ملیشیائیں" قرار دیا ہے۔ انہوں نے ز

بغداد: عراق کے بااثر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے ایران نواز مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں “باغی ملیشیائیں” قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عراق کو جاری علاقائی کشیدگی میں غیر جانبدار رہنا چاہیے اور کسی بھی بیرونی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ الصدر نے خبردار کیا کہ ایسے حملے عراق کے امن، استحکام اور قومی مفادات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور عراق پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 232