عوام کے لیے بڑی خوشخبری! پاکستان میں پیٹرول سستا

عوام کے لیے بڑی خوشخبری! تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول بھی سستا ہونے کا امکان اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی حملوں میں وقفے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خ

عوام کے لیے بڑی خوشخبری! تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول بھی سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی حملوں میں وقفے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئی ہیں، جس سے پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لیے بڑی معاشی راحت کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں یہ کمی برقرار رہی تو آئندہ جائزے میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے، جس سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ عالمی قیمتوں، روپے کی قدر اور حکومتی پالیسی پر منحصر ہوگا۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 236