متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ آر ایس ایف (RSF) کی قیادت میں قائم اتحاد نے سوڈان کے ایک سٹریٹجک شہر پر قبضہ کر لیا۔

سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی قیادت میں قائم تاسیس اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شدید جھڑپوں کے بعد بلو نائل ریاست کے اہم شہر قیسان پر قبضہ کر لیا ہے۔ اشرق الاوسط

سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی قیادت میں قائم تاسیس اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شدید جھڑپوں کے بعد بلو نائل ریاست کے اہم شہر قیسان پر قبضہ کر لیا ہے۔ اشرق الاوسط کے مطابق یہ پیش رفت جنوب مشرقی محاذ پر اہم تبدیلی سمجھی جا رہی ہے، جہاں چند ہفتے قبل سرکاری فوج نے کرمک اور دیگر علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا تھا۔ تاسیس اتحاد میں آر ایس ایف، ایس پی ایل ایم-نارتھ اور دیگر مسلح و سیاسی گروہ شامل ہیں۔ آر ایس ایف پر متحدہ عرب امارات کی حمایت کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں، تاہم ابوظہبی ان الزامات کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 236