پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید کیلیےکنگ چارلس سوم کی جانب سے او بی ای اعزاز

روفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو کنگ چارلس سوم کی جانب سے OBE اعزاز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر افضل جاوید سابق صدر World Psychiatric Association (2020 تا 2023) اور فاؤنٹین ہاؤس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں ۔ انہیں ذہنی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 2 جون 2026 کو برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ونڈسر کیسل میں منعقدہ تقریب میں OBE اعزاز دیا گیا۔
پروفیسر افضل جاوید دنیا بھر میں ذہنی صحت کے فروغ کے لیے اپنی خدمات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
انہوں نے ذہنی صحت کے شعبے میں تربیت، پالیسی سازی، ماہرین کی استعداد بڑھانے اور ایسے علاقوں میں مستقل سہولیات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جہاں وسائل محدود تھے۔
پروفیسر افضل جاوید نے برطانیہ کی کئی فلاحی تنظیموں میں بھی اہم خدمات انجام دی ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے ذہنی صحت کے شعبے میں قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا تھا۔
پروفیسر افضل جاوید بانی و چیئرمین’’ اخوت‘‘ ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کے بڑے بھائی ہیں ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کو بھی ان کی سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز اور ہلالِ امتیاز پیش کیا گیا ہے۔