پنجاب کے ہسپتالوں میں برقی و فائر سیفٹی اقدامات کا حکم

پمز سانحے کے بعد پنجاب کے اسپتالوں میں برقی اور فائر سیفٹی اقدامات کا حکم

پمز سانحے کے بعد پنجاب کے ہسپتالوں میں برقی اور فائر سیفٹی اقدامات کا حکم

لاہور (جاویداقبال) اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں متعدد نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب بھی حرکت میں آگیا۔ پمز کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ وارڈ میں آگ لگنے کے واقعے میں 15 نومولود بچوں کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے . جس کے فوری بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجز، ہسپیشلائزڈ میڈیکل اداروں اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو برقی اور فائر سیفٹی اقدامات فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ محکمے کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مجاز بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ یا اتھارٹی سے تازہ الیکٹریکل لوڈ اسیسمنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے تاکہ ہسپتال کا منظور شدہ بجلی کا لوڈ موجودہ اور متوقع ضروریات کے مطابق ہونے کی تصدیق ہوسکے۔ اسی طرح ہسپتالوں میں واٹر ہائیڈرنٹس، فائر ایکسٹنگوشرز اور دیگر فائر فائٹنگ آلات کی دستیابی، رسائی اور فعال حالت یقینی بنانے، فائر ایکسٹنگوشرز کی باقاعدہ انسپکشن و سروسنگ، بروقت ری فلنگ یا تبدیلی اور اس کا ریکارڈ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتال کے عملے کے لیے ریسکیو 1122 کے تعاون سے باقاعدہ فائر سیفٹی ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تمام اداروں کے سربراہان سے ان اقدامات کی تعمیل کی تصدیق پر مبنی کمپلائنس رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر طلب کرتے ہوئے معاملے کو ٹاپ پرائیوریٹی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پمز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے ہسپتالوں میں برقی نظام، ایئر کنڈیشننگ اور فائر سیفٹی انتظامات کی مؤثر نگرانی کی اہمیت ایک بار پھر اجاگر کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پمز میں آگ ایئر کنڈیشننگ سسٹم میں خرابی سے شروع .ہوئی

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 236