کاکروچ جنتا پارٹی کے پریشر میں مستعفی ہونے والے وزیرِ تعلیم نے استعفے میں کیا لکھا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی بھارت کے وزیرِِ تعلیم دھرمندر پردھان سے استعفیٰ لینے میں کامیاب ہو گئی جس کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنا استعفیٰ طلبہ کے مستقبل اور قومی اتحاد کے تحفظ کے لیے دیا۔

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی بھارت کے وزیرِِ تعلیم دھرمندر پردھان سے استعفیٰ لینے میں کامیاب ہو گئی جس کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنا استعفیٰ طلبہ کے مستقبل اور قومی اتحاد کے تحفظ کے لیے دیا۔
بھارتی وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے یہ خط وزیرِاعظم نریندر مودی کو بھیجا ہے۔ خط کے مطابق اُنہوں نے گزشتہ 40 برس اپنا وقت طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اصلاحات کے لیے وقف کیا۔ اُنہوں نے ملک گیر بے چینی کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا استعفیٰ اس لیے ہے تاکہ نوجوان کنفیوژن کا شکار نہ ہوں اور قومی اتحاد برقرار رہے۔ 3 مئی 2026ء کے امتحان میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اُنہوں نے لکھا کہ حکومت نے فوری طور پر نوٹس لیا، معاملہ سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کو سونپا، امتحان منسوخ اور دوبارہ تشکیل دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال سے یہ ٹیسٹ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی اولین ترجیح 20 لاکھ سے زائد طلبہ کے لیے امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانا تھا اور دوبارہ شیڈول کیے گئے امتحانات 21 جون 2026ء کو مکمل کیے گئے اور اِن کے 16 جولائی 2026 کو جاری کیے گئے نتائج اطمینان بخش تھے کیونکہ اِن میں کئی باصلاحیت اور پسماندہ علاقوں اور خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کامیاب ہوئے۔
پردھان نے یہ بھی کہا کہ وہ ابتداء ہی سے اس صورتِحال کی ذمہ داری قبول کرتے رہے اور کبھی پیٹھ نہیں دکھائی۔ اُنہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کسی بھی طالبعلم کے مستقبل کو امتحانی مافیا کے ہاتھوں خطرے میں نہیں آنے دیں گے۔
انہوں نے اِس بحران کے دوران بعض حکام کے طلبہ کو گمراہ کرنے کے اقدامات پر افسوس کا اظہار لرتے پوئے کہا کہ اُنہیں ملک کے نوجوانوں پر بھروسہ ہے، وہ نہ صرف بھارت کا مستقبل بلکہ ایک نئے اور ترقی یافتہ بھارت کے معمارہیں۔
رپورٹ کے مطابق استعفے کے بعد حکومتی وزراء اور حکمران جماعت کے نمائندوں اور مظاہرین طلبہ کے درمیان مذاکرات ہوئے، یقین دہانیوں اور مطالبات کی منظوری کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔



