کسانوں کے لیے بغیر سود 10 کروڑ تک قرضے کا اعلان، مریم نواز

مریم نواز نے اعلان کیا کہ کسانوں کے لیے بغیر سود 10 کروڑ تک قرضے دستیاب ہوں گے، تاہم شرائط اور نفاذ کے شیڈول کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

لاہور (سٹاف رپورٹر ) مریم نواز نے کسانوں کے لیے بغیر سود 10 کروڑ تک قرضے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے 10 بڑے اعلانات کر دیے۔

اُنہوں نے کاشتکاروں کیلئے پہلا”اپنا کسان بینک“ قائم، پیوٹ کے تحت ایک کروڑ تک قرض پر زیرو مارک اپ، تین کروڑ قرض پر دو فیصد اور پانچ کروڑ قرض پر پانچ فیصد شرح سود کا اعلان کیا۔

گندم کی امدادی اقیمت کا اعلان کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 4500 روپے فی من کی قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ ڈی اے پی خریداری کیلئے کسان کارڈ پر فی ایکڑ قرض میں 3500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ 30 ہزار فی ایکڑ سے بڑھا کر 33 ہزار 500 کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زیتون کی کاشت کیلئے پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت 17 ارب سبسڈی، پانی چوری کیخلاف مہم جاری رکھنے اور نہروں کی بھل صفائی کیلئے اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ اُنہوں نے کسانوں سے فصلوں کی باقیات نہ جلانے کیلئے معاونت کی اپیل بھی کی۔

 کاشتکاروں کا کسان کارڈ کے اجراء  پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو زبردست خراج تحسین اور زراعت کے فروغ کیلئے اقدامات کو گیم چینجرقرار دے دیا۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 2742