میڈرڈ/روم: سپین کے شمالی افریقی علاقے سیوٹا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی بڑی تعداد میں آمد کے بعد سپین کو شینگن زون سے معطل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اطالوی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اسپین کی امیگریشن پالیسی اور سرحدی انتظامات نے یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کی سکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جس کے باعث شینگن میں اس کی حیثیت پر غور کیا جانا چاہیے۔ تاہم یورپی یونین کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا اور سپین بدستور شینگن معاہدے کا مکمل رکن ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی اقدام کے لیے یورپی قوانین کے تحت باقاعدہ منظوری درکار ہوگی۔
سپین کو شینگن سے باہر کرنے کی تجویز سامنے آگئی
میڈرڈ/روم: سپین کے شمالی افریقی علاقے سیوٹا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی بڑی تعداد میں آمد کے بعد سپین کو شینگن زون سے معطل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اطالوی رہنماؤں کا




