چین کی حمایت سے ایران کا مصنوعی ذہانت کے عالمی اتحاد میں بڑا قدم

شنگھائی/بیجنگ: ایران نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے بانی چارٹر پر دستخط کر کے اس کے رکن ملک کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ یہ معاہدہ ایران کے سفیر

شنگھائی/بیجنگ: ایران نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے بانی چارٹر پر دستخط کر کے اس کے رکن ملک کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ یہ معاہدہ ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے چین میں دستخط کیا، جبکہ چینی نائب وزیر خارجہ لیو بن سے ملاقات میں ایران نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سائنسی تحقیق، عملی ترقی اور بین الاقوامی تعاون میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ WAICO کا قیام 16 جولائی 2026 کو شنگھائی میں منعقدہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر چین کی پہل پر عمل میں آیا، جس کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی تک منصفانہ عالمی رسائی کو فروغ دینا ہے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 236