ایندھن سبسڈی سکیم کا جائزہ اجلاس ، پانچویں اور چھٹی قسط جون میں تقسیم ہوگی

ایندھن کی سبسڈی سکیم کا جائزہ اجلاس ہوا جہاں سکیم کے تحت 5 ویں اور چھٹی قسط رواں ماہ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گی.

نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایندھن کی سبسڈی سکیم کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں ایندھن کی بلند قیمتوں کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹر سائیکل مالکان اور کسانوں کو ریلیف کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شفافیت، احتساب اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی سمیت عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

سبسڈی سکیم کے جائزہ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پچھلے 2مہینوں میں2 ہفتہ وار بنیادوں پر چار قسطیں پہلے ہی تقسیم کی جا چکی ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور احتساب کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکیم کی 5ویں اور چھٹی قسط جون 2026 میں تقسیم کی جائے گی۔