Advertisement Banner 970 × 250
پی پی نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، بلاول عوام کے مستقبل، تعلیم اور ترقی کی بات کرتے ہیں: آصفہ بھٹو کا نگر میں جلسے سے خطاب

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، بلاول عوام کے مستقبل، تعلیم اور ترقی کی بات کرتے ہیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق نگر میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک تحریک اور سوچ کا نام ہے۔ پی پی نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا۔ بلاول بھٹو زرداری کی ترجیح عوام ہیں، بلاول بھٹو سمجھتے ہیں کہ گلگت بلتستان پاکستان کا فخر ہے۔ بلاول عوام کے مستقبل، تعلیم اور ترقی کی بات کرتے ہیں۔ بلاول چاہتے ہیں کہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے۔ یہاں کے نوجوان بہترین تعلیم اور بہترین مستقبل چاہتے ہیں۔
