قطری امیر کا ٹرمپ کو فون: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری امیر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی اور تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کے لیے تمام فریقین کے مابین سفارتی حل اور مذاکرات کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان پاکستانی ثالثی کی کوششوں میں قطر کے حمایتی کردار کو سراہا۔ امریکی صدر نے خطے میں اختلافات کو ختم کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے قطری قیادت کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف بھی کی۔