نیپال کے قصبوں اور وادیوں میں تباہ کن سیلاب؛ 800 غیر ملکی ہلاک اور ہزاروں مقامی لاپتہ

نیپال میں تباہ کن سیلاب، تقریباً 1500 افراد لاپتہ، سینکڑوں غیر ملکی بھی شامل

نیپال میں تباہ کن سیلاب، تقریباً 1500 افراد لاپتہ، سینکڑوں غیر ملکی بھی شامل

نیپال اور تبت کی سرحدی وادیوں میں تباہ کن سیلاب اور ملبے کے ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ ہمالیائی گلیشیئر کے ایک حصے کے ٹوٹنے سے اچانک شدید سیلاب آیا، جس نے دریا کے راستے میں آنے والے دیہات، سڑکوں اور پلوں کو تباہ کر دیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق کم از کم 165 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ نیپال اور تبت میں تقریباً 1500 افراد لاپتہ ہیں۔ ان میں تقریباً 800 غیر ملکی سیاح اور زائرین بھی شامل ہیں۔

امدادی کارروائیوں کے لیے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقے اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر ریسکیو آپریشن میں بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 236