کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ بلوچستان کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سریاب تا کچلاک 32 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی نہ صڑف اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے بلکہ اِس روٹ پر موجود سات ریلوے سٹیشنوں کو جدید سہولیات سے آراستہ بھی کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ خصوصاً کوئٹہ کے عوام کے لیے خوشخبری قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اِس روٹ پر دو نئے سٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ پانچ کی اپ گریڈیشن مکمل کی جا کچی ہے، تمام اسٹیشنوں کی سولرائزیشن بھی مکمل ہو چکی ہے جس کے بعد پیپلز ٹرین جلد شروع کر دی جائے گی۔



