اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لِٹر قیمت میں چار روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے اِس کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لِٹر مقررکی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 10 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اِس کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لِٹر ہو گئی۔
پیٹرول میں چار روپے 42 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 10 پیسے کا اضافہ
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں15 ستمبر کے لیے ہیں۔ یاد رہے کہ جب سے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نظام رائج کیا گیا ہے اُسوقت سے اب تک پٹرول 64.09 روپے فی لِٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 55.07 روپے فی لِٹر اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرول میں ہونےو الا اضافہ کم وبیش 20 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں یہ اضافہ قریباً ساڑھے 15 فیصد ہے۔ واضح رہے کے گزشتہ چند روز کے دوران عالمی منڈی میں بھی تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔




