امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق صدر ٹرمپ کے الزامات ، چین کا رد عمل آ گیا

چین نے امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات مسترد کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ چین کو ام

چین نے امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات مسترد کر دیئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ چین کو امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں اور اس نے کبھی ایسا نہیں کیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق بیجنگ میں چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں اور ان کا مقصد چین کو بدنام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے الزام لگایا کہ 2020ء کے صدارتی انتخابات کے ڈیٹا میں چین نے مداخلت کی، دستاویزات کے سامنے آنے سے انتخابی نظام کی خامیاں بے نقاب ہوں گی۔چین نے امریکی عوام میں میرے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں رواں سال نومبر میں وسط مدتی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 23